روہتک : یکم جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر ہریانہ کے شہر روہتک میں جوتا پھینکا گیا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عام آدمی پارٹی کے ’’ تجوری توڑ بھانڈہ پوڑ‘‘ ریالی کے دوران وزیراعظم نریند مودی کی نوٹ بندی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا ۔ رپورٹس کے مطابق جس شخص نے جوتا پھینکا اس کی شناخت وکاس کمار کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ اس کے بعد عام آدمی پارٹی کے حامیوں نے اس شخص کو شدید زدوکوب کیا ۔ بعدازاں وکاس کمار کو پولیس کے حوالے کیا گیا ۔ اس سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے ایسا کرنے کی وجہ معلوم کر رہی ہے ۔ اسی دوران ارند کجریوال نے اس واقعہ پر وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ واقعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی بزدل ہیں ۔ چیف منسٹردہلی پر جوتا پھینکنے کا یہ واقعہ نیا نہیں ہے اس سے قبل گذشتہ سال جنوری میں ایک خاتون نے ان پر سیاہی پھینکی تھی اور چند ماہ بعد عام آدمی پارٹی والینٹرس کے ایک گروپ سے ناراض شخص نے پریس کانفرنس میں کجریوال پر جوتا پھنکا تھا ۔