مودی بااثر شخصیتوں میں شامل،گجرات فسادات کا حوالہ

نیویارک ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندری مودی نے دنیا کی بااثر شخصیتوں میں جگہ بنالی ہے اور فوربس کی جاری کردہ فہرست میں وہ 15 ویں مقام پر ہیں جبکہ صدر روس ولادیمیر پوٹین کو ایک نمبر ایک مقام حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے مسلسل دوسرے سال امریکی ہم منصب بارک اوباما کو پیچھے کردیا جو دوسرے مقام پر ہیں۔ 72 بااثر شخصیتوں میں صدرنشین ریلائنس انڈسٹریز مکیش امبانی 36 ویں مقام پر ہیں۔ مودی کے بارے میں کہا گیا ہیکہ ہندوستان کی ہلچل پیدا کرنے والی شخصیت کا تعلق بالی ووڈ سے نہیں ہے۔ وہ نومنتخب وزیراعظم ہیں جنہوں نے تاریخی کامیابی کے ذریعہ بی جے پی کو اقتدار دلایا اور گاندھی خاندان کے کئی دہوں سے جاری تسلط کو ختم کیا ۔ فوربس نے انہیں ’’ہندو قوم پسند‘‘ قرار دیا اور 2002ء گجرات فسادات کا بھی حوالہ دیا جب وہ ریاست کے چیف منسٹر تھے۔