تہران 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ایران کے ساتھ تہذیبی تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی آج دو روزہ سرکاری دورہ پر تہران پہنچ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی قیادت سے ان کی بات چیت دونوں ممالک کی دفاعی شراکت داری میں مددگار ثابت ہوگی ۔ اپنے دورہ کے پہلے دن توقع ہے کہ وہ تجارت ‘ سرمایہ کاری اور برقی توانائی تعلقات میں استحکام پیدا کریں گے ۔ وہ گردوارہ میں حاضری دینے کے بعد دورہ کا آغاز کرچکے ہیں ۔ کل صدر ایران حسن روحانی سے ظہرانہ پر ملاقات مقرر ہے ۔ وطن واپسی سے قبل وہ ایران کے اعلی ترین قائد ایت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ان کا استقبال مہرآباد انٹرنیشنل ایر پورٹ پر ایران کے وزیر فینانس و اکنامک افیرس علی طیب نیا نے کیا ۔