وجئے واڑہ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے وزیراعظم نریندر مودی سے انتخابی وعدوں کی اقتدار حاصل ہونے کے 300 دن گزر جانے کے باوجود عدم تکمیل پر جوابدہی کا مطالبہ کیا۔ سی پی آئی کی 25 ویں آندھرا ریاستی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے مودی کو کالا دھن واپس لانے، اشیائے مایحتاج کی قیمتوں میں کمی اور دیگر وعدوں کی یاد دہانی کرائی۔