بھوبنیشور: پچھلے کچھ دنوں سے معصوم ۸ ؍ سالہ لڑکی کے عصمت ریزی او رقتل کے افسوسنا ک واقعہ پر ساری دنیا میں غم وغصہ کی لہر چل رہی ہے۔۸ ؍ سالہ معصوم آصفہ کی درندگی پر سارے ملک میں احتجاج کیا جارہا ہے۔خاطیوں کو پھانسی کی سزا دینے کی مانگ کی جارہی ہے۔اسی اثنا ء میں اڑیسہ کے ایک ضلع میں ایک عصمت ریزی کا ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔
جس میں ایک چار سالہ معصوم لڑکی اس ہوس کاشکار بنی۔تفصیلات کے مطابق اڑیسہ کے ضلع بالاشور ۲۴؍ سالہ نتیاچرن جینا نے اپنے پڑوس میں رہنے والی لڑکی کی عصمت ریزی کی۔پولیس نے بتایا کہ جمعہ کے روز لڑکی گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ملزم نے اس لڑکی کو چاکلیٹ کے بہانے اپنے گھر لے گیاجہاں اس نے اس کی عصمت ریزی کی۔لڑکی کو دواخانہ منتقل کیا گیا۔لڑکی کے والدین نے ملزم کے خلاف ایک کیس درج کروائے۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔