نیویارک 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال 100 انتہائی بااثر عالمی افراد میں شامل کئے گئے ہیں۔ جبکہ رسالہ ٹائم نے اپنے قارئین سے ایک آن لائن سروے کیا۔ صدر روس ولادیمیر پوٹن جاریہ سال کے ٹائم 100 قارئین کے سروے میں کامیاب قرار دیئے گئے۔ اُنھوں نے ریاپر گلوکار سی ایل کو شکست دے دی جو قطعی رائے دہی میں 6.95 ووٹ حاصل کرکے پیچھے رہ گیا۔ پاپ گلوکار لیڈی گاگا کو 2.6 فیصد ، ریحانہ کو 1.9 فیصد اور ٹیلر سوئفٹ کو 1.8 فیصد ووٹ حاصل ہوئے اور یہ تینوں سرفہرست 5 افراد میں شامل ہوگئے۔ دنیا کے 100 انتہائی بااثر افراد کی فہرست جاریہ ہفتہ کے اواخر میں منظر عام پر آئے گی۔