مودی اور پٹنائک پر راہول گاندھی کی سخت تنقید

بھوبنیشور میں انتخابی جلسہ عام، وزیر اعظم اور چیف منسٹر اڈیشہ نشانہ

بھوبنیشور /25 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنائک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ریمورٹ کنٹرول وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھ میں ہے جہاں تک چٹ فنڈ اسکام کا سوال ہے اور زرعی قرض معافی کا چیف منسٹر کا وعدہ ہے کے اگر اُن کی پارٹی ریاست میں برسر اقتدار آجائے تو وہ تمام کاشتکاروں کے زرعی قرض معاف کردے گی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بدعنوان چوکیدار ( مودی پر طنز ) انہوں نے کہا کہ اڈیشہ کا ریمورٹ کنٹرول اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ پٹنائک کو احکام دے رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ریاستی کی صورتحال ایسی ہی ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مودی اور پٹنائک دونوں ایک ہی سکے کے دو رُخ ہے اور جھوٹے وعدے کرتے ہوئے عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پٹنائیک نے بھی وہی حکمت عملی اختیار کی ہے جو مودی نے پارلیمنٹ میں اختیار کی ہے وہ عوام کو جھوٹے وعدہ کرتے ہوئے بے وقوف بنارہے ہیں ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ جب وزیر اعظم کو پٹنائیک کی تائید کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ پارلیمنٹ میں کوئی مسودہ قانون منظور کیا جائے تو وہ پٹنائیک کی بھرپور مدد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر اڈیشہ نے جی ایس ٹی اور دیگر معاملات میں وزیر اعظم نریندر مودی پر تعریف کی بھوچاریں کی ہیں ۔