مودی اور جگن کو کے سی آر کی مبارکباد

حیدرآباد 23 مئی ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راو نے آج وزیر اعظم نیرندر مودی کو این ڈی اے کی لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مودی کی قیادت میں ملک شاندار ترقی کریگا ۔ کے سی آر نے آندھرا پردیش میں وائی ایس آر کانگریس کی کامیابی پر بھی پارٹی صدر جگن موہن ریڈی کو مبارکباد دی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کے سی آر نے جگن کو فون کرتے ہوئے کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔