کٹھمنڈو ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی سارک سمٹ میں شرکت کیلئے کل یہاں پہنچنے کے بعد نیپال کو 200 بستروں والا ٹراما سنٹر اور ایک اڈونسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر اُس کی آرمی کیلئے حوالے کریں گے۔ یہ ٹراما سنٹر ہندوستان کی جانب سے 1.5 بلین روپئے کی لاگت پر اس شہر کے بیر ہاسپٹل میں تعمیر کیا گیا ہے، جو اس ملک کا قدیم ترین طبی مرکز ہے۔ یہ سنٹر 2009ء میں کارکرد ہونے والا تھا، لیکن بعض فنی وجوہات کی بناء اس پراجکٹ میں تاخیر ہوگئی۔