مودی ، ہندوستان کے طاقتور ترین قائد : امریکی سینیٹر

واشنگٹن۔یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک بارسوخ سینیٹر نے آج ایک اہم بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں وزیراعظم ہند نریندر مودی کے جیسا مستحکم ہندوستانی لیڈر نہیں دیکھا اور کہا کہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ امریکہ، ہندوستان کیساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کا موقف اپنائے۔ سینیٹر جان میک کین نے کہا کہ وہ نریندر مودی کی قیادت سے بے حد مرعوب ہوئے۔ ہندوستان میں ان سے زیادہ طاقتور کسی بھی لیڈر کو انہوں نے اُبھرتے نہیں دیکھا تاہم ایشیا پیسیفک خطے میں پائے جانے والے چیلنجس سے نمٹنے ہمیں ہندوستان کے تعاون کی سخت ضرورت ہوگی۔