نئی دہلی ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور اُن کے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے درمیان آئندہ ماہ بشکیک میں سمٹ کے موقع پر ممکنہ میٹنگ کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، سرکاری ذرائع آج یہ بات کہی۔ مودی کرغزستان کے دارالحکومت میں 13-14 جون کو مقررہ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سالانہ چوٹی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں ، جہاں عمران خان کی موجودگی بھی متوقع ہے۔ حکومتی ذریعہ نے کہا کہ اس معاملہ پر فیصلہ نئی حکومت کرے گی، اور انھوں نے مودی اور عمران کے درمیان میٹنگ کو خارج از امکان نہیں کہا۔