مودی،کے سی آر اور جگن کا 1000کروڑ روپئے کا سازشی منصوبہ

اے پی سے نفرت اور جگن سے محبت کرنے والے کے سی آر نوٹوں کے تھیلے سپلائی کریں گے : چندرا بابو نائیڈو

امراوتی۔25 فبروری ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش کے چیفمنسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے وزیراعظم نریندر مودی ، تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھرر اؤ اس ریاست ( اے پی ) کے خلاف وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی کو ساتھ لیتے ہوئے 1000کروڑ روپئے کا سازشی منصوبہ بنایا ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی اس ریاست میں آنے والے انتخابات کیلئے وائی ایس آر کانگریس کو نوٹوں کے تھیلے سربراہ کررہی ہے ۔ نائیڈو نے تلگودیشم پارٹی قائدین اور کارکنوں سے ٹیلی کانفرنس خطاب میں مزید کہاکہ ’’ تلنگانہ کے چیف منسٹر اس سے نفرت کرتے ہیں لیکن جگن سے محبت کرتے ہیں ۔ ٹیآر ایس اے پی میں اپنی اتھاریٹی منوانا چاہتی ہے ۔ وہ ( ٹیآر ایس ) ، وائی ایس آر کانگریس کو نوٹوں کے تھیلے سپلائی کررہی ہے ۔ نائیڈو نے کہا کہ کے سی آر جگن اور مودی 1000کروڑ روپئے کی سازش منصوبہ تیار کررہے ہیں ۔ چندرابابو نائیڈو نے جے ڈی یو لیڈر اور سیاسی حکمت عملی کے ماہر پرشانت کشور پر الزام عائد کیا کہ وہ آندھراپردیش میں بہار کی سیاست چلارہے ہیں اور اے پی کو ایک بیمار ریاست بنانے کی سازش کررہے ہیں ۔