اے پی کارڈیالوجیکل سوسائٹی کانفرنس، ڈاکٹر موہن راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 5 جولائی (سیاست نیوز) امراض قلب میں زیادتی کی وجہ موجودہ طرز زندگی ہے اور ہمارا جسم موجودہ طرز زندگی کو برداشت نہیں کر پا رہا ہے۔ ڈاکٹر موہن راؤ ڈائرکٹر سنٹر برائے سیلولر اور مولیوکولر بائیولوجی (سی سی ایم بی) نے اے پی کارڈیالوجی سوسائٹی آف انڈیا حیدرآباد کی سالانہ کانفرنس سے یہاں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب اسٹیم سیل کی قلب میں موجودگی کے شواہد ملے ہیں جس سے قلب میں اسٹیم سیل تھراپی ممکن ہے اور ایک نئی ہارٹ والو کو پیدا کیا جاسکتا ہے۔ اس کے ذریعہ قلب کے امراض کا بہتر علاج کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر سیتارام صدر اے پی کارڈیالوجیکل سوسائٹی آف انڈیا نے کہاکہ کانفرنس میں امراض قلب اور اس کے علاج کے بارے میں غور کیا جائے گا جبکہ ہائپرٹیشن ہارٹ فیل وغیرہ کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔ اے روی کمار سکریٹری اے پی سی ایس آئی، ڈاکٹر پی چندرا شیکھر، ڈاکٹر بی رمیش بابو، ڈاکٹر ششی کانت اور دیگر مشہور کارڈیالوجسٹ نے شرکت کی۔ اے روی کمار نے شکریہ ادا کیا۔