نماز جمعہ پڑھانے والی کیرالا کی خاتون امام کا بیان
ملاپورم۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ ہفتہ جمعہ کی نماز پڑھانے والی خاتون امام کو موت کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ اس نے کہا کہ وہ ان دھمکیوں سے حوفزدہ نہیں ہوں گی اور جمعہ کی نماز پڑھانا جاری رکھے گی۔ جنرل سکریٹری قرآن سنت سوسائٹی 34 سالہ جمیتا نے نماز جمعہ پرھائی ہے۔ یہ نماز ریاست کیرالا کے ضلع ملاپورم میں سوسائٹی کے دفتر پر ادا کی گئی جو دیہات وانڈور میں واقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر شائع شدہ دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا انہیں زندہ رہنے کا حق نہیں ہے۔ کیا وہ زندہ جلادی جائیں گی۔ کیوں کہ وہ مبینہ طور پر اسلام کو تباہ کررہی ہیں۔ اس خاتون نے مسلمانوں کی صنفی روایات کو توڑتے ہوئے نماز جمعہ کی امامت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں واٹس اپ، فیس بک اور یوٹیوب پر جان سے ماردینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن وہ ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ وہ اس علاقہ میں جمیتا ٹیچر کے نام سے شہرت رکھتی ہیں۔