موبائیل نمبرس کو آدھار سے مربوط کرنے کی اپیل

نئی دہلی ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) آدھار نمبر فراہم کرنے والے ادارہ نے عوام سے خواہش کی ہیکہ وہ اپنے موبائیل نمبرس آدھار سے مربوط کریں تاکہ مختلف آن لائن سرکاری خدمات تک رسائی آسان ہوسکے۔ ادارہ کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر اجئے بھوشن پانڈے نے ایک بیان میں کہا کہ لوگ گھر بیٹھے آسانی کے ساتھ مختلف آن لائن سرکاری خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے آدھار کا موبائیل سے مربوط ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدھار سے مربوط ایک ہی وقت دیئے جانے والے پاسورڈ کے ساتھ ان خدمات کی فراہمی اور بھی آسان ہوگئی ہے۔