موبائیل سم کارڈس کو

بنگلور ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت آئندہ دو ماہ کے دوران موبائیل سم کارڈس کو آدھار نمبر سے مربوط کردے گی جو صارفین کیلئے یقینا کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا کیونکہ اس طرح وہ متعدد خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ایک اعلیٰ سطحی سرکاری عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ موبائیل سم کارڈس کو آدھار نمبر سے مربوط کرنے کے بعد صارفین متعدد خدمات بشمول مالیاتی معاملتوں سے بھی استفادہ کرسکتیہیں۔ حکومت اس عمل کو لازمی قرار دینا نہیں چاہتی بلکہ ایک محفوظ ماحولیاتی نظام کی خواہاں ہے۔ عہدیدار کے مطابق حکومت یہ نہیں چاہتی کہ سبسیڈیز کے حصول کیلئے ٹیکنالوجی کے غلط استعمال مختلف جرائم بشمول دہشت گردی اور جبری پیسہ وصولی پر قابو پانا چاہتی ہے۔ موبائیل سم کارڈس کے آدھار نمبر سے مربوط ہونے کے بعد موبائیل فون پر ہی مالیاتی معاملتوں کو دھوکہ دہی کے بغیر آسان بنایا جائے گا۔ جو بھی فون آدھار کارڈ سے مربوط ہوگا، صارفین اس کے ذریعہ تمام معاملتوں سے خود کو مربوط کرسکیں گے۔ ایک بار ہم اس مرحلہ سے گذر جائیں تو یہ صارفین کیلئے بہت فائدہ مند ہوگا اور ان کیلئے اپنے فنگر پرنٹس دینے کے مترادف ہوگا۔

وائس چانسلر پڈوچری
یونیورسٹی کے خلاف شکایت
پڈوچری ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) نے آج مطالبہ کیا کہ ایچ آر ڈی وزارت کو پڈوچری یونیورسٹی انتظامیہ میں پائی جانے والی افراتفری پر نظر رکھتے ہوئے دخل اندازی کرنا چاہئے اور اس بات کی تحقیقات کرنی چاہئے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے؟ پڈوچری یونیورسٹی مرکزی حکومت کے تحت چلائی جاتی ہے۔ پارٹی کی مقامی یونٹ کے سکریٹری وی پرومل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی وائس چانسلر یونیورسٹی کے کام کاج مقرر کردہ ضابطوں اور قواعد کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے انجام دے رہے ہیں۔