موبائل فون پر پھر تین طلاق

مہوبہ،26 فروری(سیاست ڈاٹ کام) ضلع مہوبہ کی ایک خاتون کو اس کے شوہر کے ذریعہ موبائل پر تین طلاق دیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ جتندر دوبے کے مطابق صدر کوتوالی علاقہ کانشی رام کالونی میں رہنے والی روزی نے اپنی درخواست میں کہا کہ اس کی شادی 2012میں شمیم نامی شخص سے ہوئی تھی۔ اس کا شوہر ہر طرح کے غلط کاموں میں ملوث رہتاتھا ،شادی کے بعد بھی وہ غلط کا موں سے باز نہ آیا اور اسے مسلسل زدوکوب کرتا رہتا تھا ۔اس پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ کالونی میں رہ رہی ایک لڑکی کو اپنی محبت میں پھنسا یا اور اس کو بھگا کر کہیں اور چلا گیا۔انھوں نے بتایا کہ اس کی بیوی روزی کے پاس کل دوپہر اس کے شوہر شمیم کا اچانک فون آنے پر جب اس نے اس پر اعتراض کیا تو شمیم نے گالی گلوج کے ساتھ موبائل پر تین طلاق بول کراس سے تمام تعلقات ختم کر لیے ۔ مسٹر دوبے نے بتایا کہ شوہر کی زیا دتی کی شکا ر اس کی بیوی روزی نے پولیس سپرنٹنڈنٹ این کولانچی سے تحریری شکا یت کر کے انصاف کی فریاد کی ہے ۔
انھوں نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاملہ کی جا نچ کر نے کا حکم دے دیا ہے ۔