نیو ٹاؤن (آسٹریلیا) 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سائنسدانوں نے ایک ایسا موبائل ایپ تیار کیا ہے جو آپ کو صحت بخش کھانے کا انتخاب کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس ایپلی کیشن کو فوڈ سیوچ کہا جاتاہے جو آسٹریلیا کے جارج انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل ہیلتھ اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی آف امریکہ کے محققین نے تیار کیا ہے ۔ یہ فوڈ سوچ ہندستان ، چین، جنوبی افریقہ اور ہانگ کانگ سمیت کئی ممالک میں پہلے ہی شروع کردیے گئے ہیں۔موبائل اسکرین پر ٹیپ کے ساتھ، صارف کو پیک کئے گئے کھانے کے بار کوڈ کو اسکین کرنے کے ساتھ ہی کھانے کی اشیاء کی کیفیت کی شناخت بھی کرسکتے ہیں اور دیگر صحت بخش خوراک کی شناخت بھی کی جاسکتی ہے ۔ یہ اپلی کیشن کو ایک اسٹار ریٹنگ فراہم کرتا ہے ، جو ہر کھانے کو 0.5 اسٹار (غیر صحت مند کھانے ) سے 5 اسٹار صحت مند کے درمیان اسکور کرتا ہے ۔ یہ حساب کمپیوٹر الگورتھیم پر مبنی ہے جس میں صحت سے متعلق مختلف غذائیت کے اثرات کے بارے میں بتایا جاتا ہے ۔ محققین کا دعوی ہیکہ یہ ایپ غذائیت میں چربی، سیچوریٹیڈ فیٹ، شکر اور نمک کے ساتھ ساتھ ایک شخص کے انکے روز مرہ کے کھانے پینے کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔