منی پور کی اروم شرمیلا 14 سال بعد جیل سے رہا

امپھال ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) منی پور میں فوج کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف گذشتہ 14 سال سے بھوک ہڑتال کرنے والی اروم شرمیلا کو دواخانہ میں ان کے جیل نما کمرہ سے رہا کردیا گیا۔ منی پور میں سکریٹری فورسیس کے خصوصی اختیارات سے متعلق قانون کو برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اروم شرمیلا 14 سال سے بھوک ہڑتال کررہی ہیں۔ انہیں خودکشی کے الزام میں گرفتار کرکے ایک دواخانہ میں زیرعلاج رکھا گیا تھا۔ 42 سالہ شرمیلا کی رہائی کی درخواست کو عدالت نے منظور کیا۔