منی پور میں24 گھنٹے کا بند عام زندگی مفلوج

امپھال ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : منی پور میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور سیول سوسائٹی تنظیموں کی جانب سے منی پور میں 24 گھنٹے بند منایا گیا جس سے عام مندگی پوری طرح مفلوج رہی ۔ مارکٹس ، دوکانات ، تجارتی ادارے اور تعلیمی ادارہ جات بند رہے اور سڑکوں پر چند موٹر گاڑیاں ہی دوڑتی رہی ہیں ۔ سرکاری دفاترمیں بھی بہت ہی کم حاضری دیکھی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ہڑتال کرنے والوں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی تھیں اور ٹائر جلا دئیے تھے ۔ اتوار کو کوئی ریولیشنری فرنٹ کی جانب سے اغواء کردہ ایک طالب علم کے بشمول 3 افراد کی موت کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور سیول سوسائٹی نے بطور احتجاج بند منانے کا اعلان کیا تھا ۔۔