منی پور میں پولیس اور وی ڈی ایف عہدیداروں میں تصادم

امپھال ۔ /29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق آج امپھال کے مغربی ضلع میں احتجاجی ویلیج ڈیفنس فورس (VDF) اور پولیس عہدیداروں کے درمیان تصادم ہوگیا ۔ لیکن کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ وی ڈی ایف ارکان جن کی تعداد پانچ سو تھی آج ملازمتوں کے تحفظ اور تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ پر آل منی یور ویلفیر اسوسی ایشن کے ساتھ ملکر کڈیم روڈ امپھال میں ایک احتجاجی ریلی نکالی تھی ۔ یہ ریالی دفعہ 44 کے نفاذ کے باوجود نکالی گئی جس میں چار سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی ہے ۔