نئی دہلی ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) لاگا شورش پسند گروپ جو غلبہ رکھتا ہے، این ایس سی این ۔ کھاپلانگ جس کے سربراہ میانمار میں مقیم ایس ایس کھاپلانگ ہے۔ شبہ ہیکہ فوج پر گھات لگا کر کئے ہوئے حملہ میں ہوئی ملوث ہیں۔ وزارت داخلہ کے سینئر عہدیداروں نے کہا کہ این ایس سی این ۔ کے نے اپنا جنگ بندی کا معاہدہ توڑ دیا ہے جو اس نے اپریل میں مرکزی حکومت کے ساتھ کیا تھا۔ محکمہ سراغ رسانی کی اطلاعات کے بموجب این ایس سی این (کے) جنگ بندی کا معاہدہ جو مرکزی حکومت کے ساتھ کیا گیا تھا، توڑا جاچکا ہے کیونکہ ایک غیرملکی طاقت نے اس کی ہدایت دی تھی۔ این ایس سی این ۔ کے کی جانب سے صلح کا معاہدہ توڑدینے کے بعد وہ کوشش کررہا تھا کہ اپنی موجودگی کا احساس دلائے۔ علاوہ ازیں یہی تنظیم بڑے پیمانے پر دھمکیاں دے کر رقم وصول کرنے میں بھی ملوث ہے۔ اس گروپ نے 7 آسام رائفل فوجیوں کو بھی ہلاک کیا ہے اور ایک دہشت گرد تنظیم کے فوجی کو ناگالینڈ کے ضلع مون میں 3 مئی کو ہلاک کیا ہے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم بھرپور یقین رکھتے ہیں کہ کل کا واقعہ بھی این ایس سی این (کے) کی کارستانی ہے۔