منی پور میں اچانک سیلاب، 2 بچے ہلاک

امپھال ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) دو بچے چور چانگ پور ضلع منی پور میں بہہ گئے جبکہ اچانک سیلاب آگیا تھا۔ جبکہ وہ دریا میں کچرا پھینکنے گئے تھے لیکن تیز لہروں کی زد میں آکر بہہ گئے۔ پولیس کے بموجب دونوں بچوں کی نعشیں مقامی افراد اور ریاستی پولیس کے ارکان عملہ نے برآمد کرلی ہیں جنھیں ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُنھیں مردہ قرار دیا گیا۔مسلسل بارش ریاست میں گزشتہ دو دن سے جاری ہے جس کے نتیجہ میں بڑی دریاؤں کی سطح آب میں اضافہ ہوگیا ۔اور اچانک سیلاب آگیا۔ ضلع چورا چانپور کے قصبہ نیولنکاکی لانوا دریا میں موجیںانتہائی طاقتور ہوگئی۔