امپھال27جنوری (سیاست ڈاٹ کام) منی پور سمیت شمال مشرق کی مختلف ریاستوں میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر پیمانے پر زلزلہ کی شدت 4.7 تھی۔ زلزلہ کا مرکز منی پور کے بونگپاکھونواو سے 18 کلومیٹر کی دوری پر واقع تھا۔ زلزلے سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی خبر نہیں ہے ۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 10.19 پر محسوس کیے گئے جبکہ دیگر پڑوسی ریاستوں اور میانمار میں بھی زلزلے کے جھٹکے کی وجہ سے عوام میں دہشت پھیل گئی ۔ قبل ازیں 25 جنوری کو بھی منی پور، بنگلہ دیش اور میانمار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔ اس دن زلزلے کا مرکز منی پور کے سوگنو سے دو کلومیٹر کی دوری پر واقع تھا۔ غور طلب ہے کہ منی پور اور پڑوسی شمال مشرق کی ریاستیں زلزلے سے متاثر سب سے حساس علاقوں میں شامل ہیں۔