امپھال۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) منی پور اور دیگر مشرقی ریاستوں کے سرحدی علاقوں میں آج ریختر پیمانے پر 5.3 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے لوگوں میں بے چینی پھیل گئی۔ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے صبح سات بجکر 43 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ آج کے زلزلے کا مرکز میانمار کے مولائک شہر سے 43 کلومیٹر شمال مشرق میں اور امپھال سے 126.7 کلومیٹر جنوب مشرق میں سطح زمین سے 106 کلومیٹر گہرائي میں تھا۔ زلزلہ کے تیز جھٹکے منی پور کے علاوہ دیگر مشرقی ریاستوں اور بنگلہ دیش میں بھی محسوس کئے گئے ۔تاہم کسی نقصان یا ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے ۔