اسلام آباد، 19 اگست (سیاست ڈاٹکام ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو منی لاؤنڈرنگ معاملے میں ضمانت دی ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین مسٹر زرداری کو ایک عدالت نے چہارشنبہ کو گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔پاکستانی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج میاں گل حسن اورنگزیب نے ہفتہ کو فیڈرل جانچ ایجنسی (ایف آئی اے ) کی جانب سے دائر معاملے میں ضمانت کی درخواست قبول کر لی۔ایف آئی اے نے الزام لگایا ہے کہ سات افراد کے نام پر 29 اکاؤنٹس کھلے ہوئے ہیں، جن میں 18 سے 19 جعلی اکاؤنٹس صرف سمٹ بینک میں کھلے ہوئے ہیں۔؎