حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (پریس نوٹ) بھارتیہ جنتا پارٹی، تلنگانہ ریاستی صدر مسز جی کشن ریڈی، رکن اسمبلی اور اقلیتی مورچہ ریاستی صدر جناب حنیف علی نے 24 ستمبر کو منیٰ میں بھگدڑ کے سانحہ پر اظہارافسوس کیا اور کہا کہ جس میں ایک ہزار حجاج جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے کرین حادثہ پر بھی افسوس کا اظہار کیا جو مکہ میں پیش آیا تھا اور 107 حجاج کرام شہید ہوگئے تھے۔ انہوں نے سعودی سفیر برائے ہندوستان سے اپیل کی کہ سعودی حکومت سے نمائندگی کریں کہ جس طرح مکہ حادثہ کے متاثرین کو ایکس گریشیا دیا گیا اسی طرح منیٰ کے متاثرین کو بھی معاوضہ ادا کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اس طرح کے واقعات کے انسداد کیلئے مناسب انتظامات کئے جائیں۔ دوبارہ اس قسم کے حادثات کو روکنے کی جانب توجہ دلائی جائے۔