واشنگٹن /2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) منیش شاہ کو جو اعلی ترین ہندوستانی امریکی استغاثہ میں ایلی نوائس میں وفاقی جج مقرر کیا گیا ہے۔ امریکی سنیٹ نے ان کے تقرر کی توثیق کی ہے۔ وہ صدر بارک اوباما کی آبائی ریاست میں پہلے جنوبی ایشیائی وفاقی جج بن گئے ہیں۔ 40 سالہ شاہ کی تقرری کو سنیٹ نے 95-0 ووٹوں سے تصدیق کی ہے۔