منیش تیواری کا ناگیشور راؤ کے انتقال پر اظہار تعزیت

نئی دہلی ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اطلاعات و نشریات منیش تیواری نے آج تلگو فلموں کے نامور اداکار اکینینی ناگیشور راؤ کے انتقال پر شدید رنج کا اظہار کیا۔ اپنے ٹوئیٹر پر تیواری نے کہا کہ گزشتہ سال جنوری میں ان کی آنجہانی ادکار سے حیدرآباد میں ملاقات ہوئی تھی اور وہ ان کے لئے ہمیشہ ایک یادگار تجربہ رہے گا۔ ناگیشور راؤ کے انتقال سے تلگو فلمی صنعت کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ یاد رہے کہ ناگیشور راؤ کا چہارشنبہ کی اولین ساعتوں میں حالت نیند میں انتقال ہوگیا ۔

امیتابھ بچن اور لتا منگیشکر کا بھی
اظہار تعزیت
ممبئی ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امیتابھ بچن اور لتا منگیشکر نے آج تلگو فلموں کے افسانوی اداکار اکینینی ناگیشور راؤ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ امیتابھ بچن نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ یہ فلمی دنیا ایک اور شخصیت سے محروم ہوگئی۔84 سالہ لتا منگیشکر نے چار سال قبل ایک ایوارڈ تقریب میں ناگیشور راؤ سے اپنی ملاقات کا تذکرہ کیا