جان لیوا بیماری کینسر سے لڑائی لڑکر جیت حاصل کرنے والی اداکارہ منیشا کوئرالا نے سنجے دت بائیوپک سنجو میں نرگس دت کا رول کیا تھا جسے لوگوں نے پسند کیا۔ فلم کی زبردست کامیابی کے بعد منیشا کو سنجے دت نے اپنے پروڈکشن کی ایک اور فلم کے لئے سائن کرلیا ہے۔ یہ فلم 2010 میں آئی تلگو فیملی ڈرامہ فلم ’’پراستھانم‘‘ کا ہندی ری میک ہوگا جس میں سنجے دت کا مرکزی کردار ہوگا اور منیشا کوئیرالا اس میں سنجو کی پتنی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ واضح ہو کہ سنجے دت اور منیشا کوئیرالا نے پہلی بار ایک ساتھ 1992 میں ریلیز ہوئی فیروز خان کی فلم یلغار میں کام کیا تھا پھر ان دونوں نے صنم، کارتوس، خوف اور باغی میں اسکرین شیر کیا اس سے قبل ان دونوں کی ساتھ ساتھ والی فلم 2008 میں آئی افضل خان کی فلم محبوبہ تھی اس کے علاوہ 1998 میں آئی فلم اچانک میں بھی سنجے دت کا مہمان رول تھا جس میں منیشا اور گویندا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔