بنکاک ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کارل سلائم منیجنگ ڈائریکٹر ٹاٹا موٹرز جو کل یہاں پراسرار حالات میں فوت ہوئے، انھوں نے شاید خودکشی کی ہے، تھائی پولیس نے آج یہ اشارہ دیا۔ 51 سالہ کارل کی نعش ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے اسٹاف نے 22 ویں فلور سے گرنے کے بعد چوتھے فلور کی بالکونی پر پائی۔ وہ یہاں اپنی کمپنی کے تھائی ذیلی ادارہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ ایک پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس کو مقام واقعہ پر بظاہر خودکشی نوٹ ملا جسے جانچ کیلئے بھیج دیا گیا کہ آیا اسے کارل نے تحریر کی