حیدرآباد ۔ 17؍ جون ( سیاست نیوز)تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے لئے نئے منیجنگ ڈائرکٹر کی تعیناتی عمل میں لانے کے لئے حکومت تلنگانہ کسی مناسب سینئر آئی اے ایس یا آئی پی ایس عہدیدار کے نام پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ۔ موجودہ منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کاپوریشن جی وی رامنا راو ددن قبل 15 جون کو میعاد مکمل ہوجانے کے بعد سبکدوش ہوئے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جی وی رمنا راو کی معیاد میں ایک اور مرتبہ توسیع کئے جانے کی توقع کی جا رہی تھی ۔ لیکن گذشتہ دنوں آر ٹی سی ملازمین یونینوں کی جانب سے ہڑتال شروع کرنے کی دی گئی دھمکیوں کے پیش نظر چیف منسٹر کے چندرا شیکھرراو نے منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی کی معیاد میں توسیع سے گریز کیا ۔