الان باتار( منگولیا)۔29جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں منگولیائی شہری منجمد کردینے والے موسم نے آج دوسری مرتبہ حکومت کے جوابی کارروائیاں نہ کرنے کے خلاف احتجاج کرنے جمع ہوگئے ۔ اُن میں بعض افراد کو روایتی کمبل اوڑھے ہوئے دیکھا گیا ۔ احتجاجیوں میں 7ہزار افراد شامل تھے ۔ جن میں سے بیشتر سرد ہوا سے بچانے والے نقاب اور سانس لینے کے آلات کے ساتھ احتجاج میں شریک تھے ۔ موسم سرما سے بچانے والی موٹی ٹوپیاں پہنے ہوئے تھے ۔ تمام احتجاجی مظاہرین شہر کے قلب میں واقع سکھ باتار چوک میں احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے ۔ انہوں نے پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا ’’بیدار ہوجاؤ اور کثیف ہوتی ہوئی کہر کا مقابلہ کرو ‘‘ ۔ الان باتار دنیا کے سرد ترین دارالحکومتوں میں سے ایک ہے ۔ یہاں پر خام کوئلہ ‘ پلاسٹک اور ربر کے ٹائر جلاکر لوگ اپنے آپ کو گرم رکھتے ہیں ۔ کئی سرحدی اور دیگر مقامات پر رہائش پذیر افراد روایتی خیموں میں مقیم رہتے ہیں جہاں آتش داں جلانے کا انتظام نہیں ہوتا اس لئے وہ ایسی اشیاء جلاتے ہیں جن سے آلودگی پھیلتی ہے ۔