منگنی ہوئی نہ ابھی شادی کا ارادہ ہے، کترینا کیف

ممبئی بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ ان کی منگنی نہیں ہوئی اور نہ ہی ابھی شادی کا ارادہ ہے ۔ممبئی میں فلم “فینٹم”کا ٹریلر ریلیز کرنے کی تقریب ہوئی ۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کترینہ کیف کا کہنا تھا لوگ چاہتے ہیں کہ وہ جلد شادی کر لیں، لیکن فلمی مصروفیات کےباعث وہ کچھ عرصے تک شادی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔دوسری جانب ان کے دوست رنبیر کپور اگلے برس دسمبر میں کترینہ سے اپنی شادی کا اعلان کرچکے ہیں۔