منگل ہاٹ میں پولیس کا کارڈن سرچ

حیدرآباد ۔ /21 جون (سیاست نیوز) ویسٹ زون کے علاقے منگل ہاٹ میں آج کارڈن سرچ آپریشن کیا گیا جس میں پولیس نے کئی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے علاوہ 6 روڈی شیٹروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر اے آر سرینواس کی زیرنگرانی 200 پولیس ملازمین پر مشتمل پولیس کی ٹیموں نے منگل ہاٹ کے علاقے بنگلہ دیش کالونی میں پولیس نے آج شام 5 بجے تا 7.30 بجے کارڈن سرچ آپریشن کیا ۔ اس آپریشن کے تحت پولیس نے جملہ 247 مکانات کی تلاشی لی اور عدم دستاویزات کی بنیاد پر 37 گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ۔ پولیس نے 6 روڈی شیٹرس اور 4 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے C-DAT اپلیکیشن کے ذریعہ مشتبہ افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا گیا ۔