بغداد 27 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے اعلی سطحی عالم دین نے سیاسی گروپس سے کہا کہ آئندہ وزیر اعظم کے بارے میں نو منتخبہ پارلیمنٹ کے آئندہ ہفتہ اجلاس سے قبل اتفاق رائے پیدا کرلیں ۔ ایرانی نژاد آیت اللہ علی السیستانی نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ وزیر اعظم کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کریں۔ اُن کے ترجمان عبدالمہدی الکربلائی نے جمعہ کے خطبہ میں مصلیوں سے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال سے ہر شخص واقف ہیں اور اتفاق رائے کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہوگئی ہے ۔
یوکرین میں روس حامی باغیوں نے چار مبصرین رہا کردیئے
ڈونیتسک 27 جون ( سیاست ڈاٹ کام) روس حامی باغیوں نے مشرقی یوکرین میں او ایس سی ای کے چار مبصرین کو جنہیں 26 مئی کو اغواء کیا گیا تھا رہا کردیا ۔ وہ آج ڈونیتسک پہنچ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی شورش زدہ علاقہ لوگانسک میں باغیوں کے سردار نے انہیں حراست میں رکھا تھا۔وہ 21 دن تک حبس بیجا میں تھے۔