منگلور ریفائنری اینڈ پٹروکیمیکل میں تقررات

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : او این جی سی کے ماتحت ادارہ منگلور ریفائنری اینڈ پٹروکیمیکلس لمٹیڈ میں اپرنٹیز ٹرینیز کی 195 جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کررہا ہے ۔ جن میں سے گریجویٹ اپرنٹیز 87 اور ٹکنیشن اپرنٹیز 108 ہیں ۔ گریجویٹ اپرنٹیز شامل ہیں ۔ کیمیکل 29 ، سیول 7 ، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس 8 ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن 10 ، انسٹرومنٹیشن 9 اور میکانیکل 24 مخلوعہ ہیں ۔ جب کہ ٹکنیشن اپرنٹیز کیمیکل 27 ، سیول 7 ، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس 15 ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن 12 ، انسٹرومنٹیشن 6 ، میکانیکل 26 اور کمرشیل پراکٹس 15 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے گریجویٹ اپرنٹیز کو متعلقہ شعبہ میں کم از کم 55 فیصد نمبرات بی ای / بی ٹیک کامیاب ہونا ہے ۔ اور ٹیکنیشن اپرنٹیز کے لیے ڈپلوما کامیاب ہونا ہے اور 17 مئی تک کورس کی تکمیل کرنے والے امیدوار ہی درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ گریجویٹ اپرنٹیز کو ماہانہ اسٹائفنڈ 10 ہزار اور ٹکنیشن اپرنٹیز کو 7100 روپئے اسٹائفنڈ دیا جائے گا ۔ امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان اور ڈاکیومنٹ ویریفیکیشن کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ درخواستیں آن لائن میں 17 مئی تک داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے mrpl.co.in ملاحظہ کریں ۔۔