منڈی ہاؤز کا نام ’’اچاریہ ابھینو گپت ‘‘رکھنے کی تجویز

نئی دہلی ۔ /3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی میونسپل کونسل میں منڈی ہاؤز سرکل کا نام تبدیل کرکے ’’اچاریہ ابھینو گپت ‘‘ رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ حلقہ لوک سبھا نئی دہلی کی بی جے پی رکن میناکشی لیکھی نے اس تجویز کی تائید کی اور کہا کہ سرکل کا نام تبدیل کرنا اچاریہ ابھینو گپت کیلئے اعزاز ہوگا جن کا تعلق کشمیر سے ہے ۔ جموں و کشمیر کی تنظیم کی جانب سے منڈی ہاؤز میں اچاریہ کی صد سالہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔