منڈل پریشد اجلاس میں ایم پی ٹی سی ممبرس و سرپنچوں کو شرکت کی اپیل

شمس آباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایم پی ڈی او انچارج شیشاگری شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بروز جمعہ صبح 10 بجکر 30 منٹ پر منڈل پریشد میٹنگ منعقد کی گئی ہے جس کی صدارت منڈل صدر چکلہ ایلیا کریں گے ۔ تمام ایم پی ٹی سی ممبرس ، سرپنچ اور عہدیداروں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔ اجلاس میں منڈل کے مسائل پر بحث ہوگی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ جس میں شمس آباد تحصیلدار وینکٹا ریڈی بھی شرکت کریں گے ۔۔

تلنگانہ و اے پی حکومتیں مرکزی ماحولیات و جنگلات سے رجوع
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ اور آندھرا پردیش نے اپنی اپنی ریاستوں میں برقی پراجکٹس میں توسیع دینے کے لیے وزارت ماحولیات اور جنگلات سے حصول کلیرنس کے لیے علحدہ علحدہ طور پر رجوع ہوئے ہیں ۔ ای اے سی کے بموجب آندھرا پردیش پاور ڈیولپمنٹ کمپنی ( اے پی پی ڈی سی ایل ) سری دامودرم سنجیویا تھرمل پاور اسٹیشن ( ایس ڈی ایس ٹی پی ایس ) نیلور میں 1×800 میگاواٹ کی گنجائش میں توسیع دینے کے لیے گرین منظوری حاصل کرلیا ہے ۔ جب کہ سنگارینی کالریز کمپنی ( اے سی سی ایل ) نے تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں موجودہ پاور پلانٹ 2×600 میں مزید توسیع دینے کی خواہاں ہے ۔ آندھرا پردیش پولیوشن بورڈ نے 2×800 میگاواٹ کے ایس ڈی ایس ٹی پی ایس آپریشن کے لیے سال 2017 تک اجازت دیدی ہے ۔۔