حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : اقبال احمد انصاری بی جے پی اقلیتی مورچہ اسٹیٹ سکریٹری کے مطابق مایناریٹی لون کے لیے انکم سرٹیفیکٹ کے لزوم کے لیے منڈل آفیسوں میں غریب عوام سے 700 سے ہزار روپئے تک طلب کئے جارہے ہیں ۔ حیدرآباد کے تمام منڈلوں میں سب سے زیادہ بہادر پورہ منڈل میں 1500 روپئے تک طلب کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں اقبال احمد انصاری نے شخصی طور پر تمام منڈلوں کا دورہ کیا اور وہاں شکایت کنندوں سے دریافت کیا اور اس عمل کو روکنے کے لیے کوشش بھی کی لیکن ناکام رہے ۔ لہذا ارباب مجاز سے وہ گزارش کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں خاطی عملہ کو سخت سزا دے کر غریب عوام کی بھلائی کے لیے اقدام کریں۔ خاص کر حکومت کی توجہ ضروری ہے ۔۔