منچی ریڈی کشن ریڈی پر تلگودیشم سے دغا بازی کا الزام

حیدرآباد۔/22اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے منچی ریڈی کشن ریڈی پر تلگودیشم سے دغا بازی کرتے ہوئے حکمران ٹی آر ایس کے ہاتھوں فروخت ہوجانے کا الزام عائد کیا ۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ تلگودیشم پارٹی صدر مسٹر ایل رمنا نے یہ بات بتائی۔ اس موقع پر تلگودیشم کے فلور لیڈر مسٹر ای دیاکر راؤ بھی موجود تھے۔ مسٹر ایل رمنا نے کہا کہ منچی ریڈی کشن ریڈی کو صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے بلندی تک پہنچایا اور پارٹی میں انہیں کئی عہدوں پر فائز کیا لیکن اقتدار کے لالچ میں ماں جیسی تلگودیشم پارٹی سے دغا بازی کرتے ہوئے منچی ریڈی کشن ریڈی نے حکمران ٹی آر ایس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تلگودیشم پارٹی سخت مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی قائدین سے نہیں بلکہ پارٹی سے قائدین ہیں اور تلگودیشم کا مستقبل روشن ہے۔