منوہرپاریکر کے ریمارکس پر پاکستان کا شدید ردعمل

اسلام آباد۔14ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے وزیر دفاع منوہر پاریکر کے ان ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا کہ سرحد پار دہشت گردی کا ہندوستان سخت جواب دے گا ۔ پاکستان نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے معاملہ میں پاکستان کے عزائم کا غلط اندازہ نہیںکیا جانا چاہیئے ۔ پاریکر نے کہا تھا کہ ایک ایسا سخت جواب ضروری ہے جس کے بعد سرحدپار دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایک کھلا ہوا راز ہے کہ عسکریت پسند پاکستان سے آئے تھے ۔ ان کا اشارہ کشمیر میں دہشت گرد حملے کی طرف تھا جس میں 11سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔