جئے پور۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے سینئر لیڈر یشونت سنہا نے آج کہا کہ وزیراعظم منموہن سنگھ نے اپنی دس سالہ میعاد کے دوران ایک الیکشن بھی نہیں لڑا ، جس سے یہ مثال قائم ہوسکتی ہے کہ وہ دراصل ’مستعاروزیراعظم ‘ ہیں۔ جئے پور ادبی فیسٹول کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یشونت سنہا نے کہا کہ ’’ یہ سچ ہے کہ ہندوستان پر استعاری وزیراعظم کی حکمرانی ہے ، دستور کی چند روایات میں جن کی پاسداری لازمی ہے ‘‘۔ انھوں نے کہاکہ ’’یہی وجہ تھی کہ ہمارے تمام وزرائے اعظم پہلے لوک سبھا کے رکن رہے ہیں اور پھر وزیراعظم کے منصب پر فائز ہوئے تھے ۔ جب اندرا گاندھی ایک مرتبہ وزارت عظمیٰ پر فائز ہوئی تھیں وہ راجیہ سبھا کی رکن تھیں لیکن فوری بعد وہ بھی لوک سبھا کے لئے منتخب ہوگئی تھیں‘‘۔
لیکن یہ بڑی بدبختی کی بات ہے کہ منموہن سنگھ ہی ایسے واحد وزیراعظم ہیں جو دس سال طویل اپنی میعاد کے دوران ایک الیکشن کا سامنا بھی نہیں کیا ‘‘۔ اس سوال پر کہ آیا ’ استعاری وزیراعظم ‘ کی اصطلاح تلخ تو نہیں ہے ۔ مسٹر سنہا نے جواب دیا کہ میں نے دانستہ طورپر اس اصطلاح کا استعمال کیا ہے کیونکہ میں نہیں سمجھتا کہ اس میں کوئی تلخی ہے ۔ مسٹر یشونت سنہا نے کہا کہ ’’آئندہ انتخابات میں ہمیں 80 فیصد عوام کی تائید کا یقین ہے اور ہم مابقی 20 فیصد کی تائید حاصل کرنے کیلئے ممکنہ حد تک بہترین مساعی میں مصروف ہے ‘‘۔ بی جے پی اور اقلیتوں میں اختلافات سے متعلق ایک سوال پر سنہا نے جواب دیا کہ اس ضمن میں چند غلط فہمیاں ہیںاور اقلیتوں کو گمراہ کیا گیا ہے