امرتسر 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے لئے الجھن آمیز اقدام میں وزیر اعظم منموہن سنگھ کے سوتیلے بھائی دلجیت سنگھ کوہلی آج یہاں انتخابی ریلی میں بی جے پی میں شامل ہو گئے، جب کہ اس موقع پر پارٹی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی موجود تھے۔ ملک میں مودی لہر کے خیالات کو وزیر اعظم کی جانب سے مسترد کئے جانے کے ایک روز بعد ہی بی جے پی میں مقامی بزنسمین کوہلی کا داخلہ بلاشبہ نہ صرف کانگریس پارٹی بلکہ خود منموہن سنگھ کی فیملی کے لئے حیرت کا باعث بنا ہے۔