نئی دہلی، 26 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو سالگرہ پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، "ہمارے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد۔ میں ڈاکٹر سنگھ کے لئے لمبی عمراوراچھی صحت کیلئے دعا گو ہوں”۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے بدھ کو سابق وزیر اعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد دی۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، "منموہن سنگھ جی کی سالگرہ برسوں کی ان کی ملک کے لئے بے لوث خدمات کی ستائش اور یاد رکھنے کا موقع ہے ۔ میں نے ان کی اچھی صحت و تندرستی کیلئے دعا گو ہوں”۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے بدھ کو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی ہے ۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ” منموہن سنگھ جی کی سالگرہ برسوں کی ان کی بے لوث خدمت اور ملک کے لئے خودسپردگی کی تعریف اور یاد رکھنے کا موقع ہے ۔ میں ان کی بہتر صحت اور خوشیوں کیلئے دعا کرتا ہوں”۔