دونوں ریاستوں کیلئے علیحدہ تجاویز طلب کی جائیں گی
حیدرآباد15جون ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد 14 ویں مرکزی منصوبہ بندی کمیشن کے ارکان کی ٹیم پہلی مرتبہ جلد تلنگانہ ریاست کے صدر مقام حیدرآباد کا دورہ کرے گی۔ بتایا جاتا ہیکہ سابق میں آندھرا پردیش کیلئے مختلف تجاویز حاصل کرنے والی مرکزی منصوبہ بندی کمیشن ٹیم اس مرتبہ اپنے دورہ حیدرآباد کے موقع پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی علحدہ تجاویز قبول کرے گی۔ بتایا جاتا ہیکہ ریاست کی تقسیم ہوجانے کی وجہ سے ریاست کی ہیت ترکیبی،مالی وسائل و دیگر امور سے متعلق دونوں ریاستوں سے رپورٹس حاصل کرے گی۔ مرکزی منصوبہ بندی کمیشن ٹیم حیدرآباد پہنچنے کے بعد ہر دو ریاستیں (تلنگانہ اور آندھرا پردیش ) مرکزی منصوبہ بندی کمیشن سے زیادہ سے زیادہ رقومات (آمدنی) حاصل کرنے کوششیں کریں گی۔ سمجھا جاتا ہیکہ تلنگانہ حکومت متحدہ آندھرا پردیش میں تلنگانہ سے نا انصافیوں سے واقف کروا کر مرکزی حکومت سے بڑے پیمانے پر فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کرنے پر آندھرا پردیش حکومت اپنے بھاری خسارہ پر مشتمل بجٹ کے پیش نظر آندھرا پردیش کو زیادہ مالی مدد کی ضرورت کا اظہار کر کے اپنی رپورٹس پیش کر کے ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ رقومات حاصل کرنے کیلئے حکومت کوشاں دکھائی دیتی ہے ۔