منصفانہ ٹیکس، ترقی پر مرکوز پالیسیاں سرمایہ کاروں سے وزیراعظم کا وعدہ

نئی دہلی ۔ 3 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام)عالمی سرمایہ کاروں کو ہندوستان کی ترقی سے واقف کراتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج ان سے منصفانہ، قابل قیاس اور پر استقلال ٹیکس سسٹم اور ترقی پر مرکوز معاشی پالیسیاں پیش کرنے کا وعدہ کیا۔ وہ 21 سرکردہ عالمی سرمایہ کار گھرانوں کے نمائندوں کے ساتھ ڈنر پر گفتگو کررہے تھے۔ یہ گھرانے زائد از 11 ٹریلین امریکی ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری کے قابل اثاثہ جات رکھتے ہیں۔مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیح ترقی اور نوکریاں ہیں۔