تلگو فلمی صنعت کے مزید مشہور چہروں ‘ سیاستدانوں و کارپوریٹس کے نام شامل ہونے کی اطلاع
حیدرآباد ۔31جولائی ( سیاست نیوز) منشیات کے سنسنی خیز کیس میں ایس آئی ٹی نے دوسری فہرست تیار کرلی جس میں تلگو فلم انڈسٹری کے مزید مشہور چہرے اور انکے بچوں کے ناموں کے علاوہ سیاستدانوں اور ان کے جانشینوں اور کارپوریٹ انڈسٹری کے کئی بڑے نام منظر عام پر آنے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب حکومت پر بھی زبردست دباؤ بڑھ جانے ‘ یہاں تک کہ فلم انڈسٹری کو وشاکھاپٹنم منتقل کردینے کی دھمکیاں وصول ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے بعد منشیات کے معاملہ میں سخت موقف اختیار کرنے والے چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے موقف میں نرمی پیدا کرکے منشیات استعمال کرنے والوں کو ’ متاثرین ‘‘ اور فروخت و سربراہ کرنیو الوں کو ’ مجرمین ‘ کی فہرست میں شمار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ شہر کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کا عزم کرنے والے اکسائیز انفورسمنٹ ڈائرکٹر اکون سبھروال ہیں ۔ دوسری فہرست کی اجرائی نہ کرنے کا ان پر دباؤ ہونے کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں جیسے ہی اکون سبھروال نے منشیات ریاکٹ کو منظر عام پر لایا تھا چیف منسٹر کے سی آر نے ان کی مکمل تائید کی تھی ‘ ان کی 10روزہ رخصت پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقیدوں پر فوری ردعمل میں اکون سبھروال سے بات کرکے انہیں رخصت منسوخ کرنے کی کامیاب ترغیب دی تھی ۔ منشیات کے معاملہ میں وزرا بھی شامل ہوں تو ان کے خلاف بھی کارروائی کے اختیارات سونپ دیئے تھے ۔ پہلی فہرست میں تلگو فلم انڈسٹری کی 19شخصیتوں کو نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم 12شخصیتوں کو نوٹس دی گئی یکم اگست کو اداکار نندو سے پوچھ تاچھ کے ساتھ پہلی فہرست میں دی گئی نوٹس سے پوچھ تاچھ کا سلسلہ ختم ہوجائے گا ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ ایس آئی ٹی کی جانب سے دوسری فہرست تیار کرلی گئی ہے ۔ دوسری فہرست سے متعلق عوام میں تجسس پایا جاتا ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ اس فہرست میں دو تلگو فلموں کے ڈائرکٹرس کے علاوہ ڈائرکٹرس کے دو لڑکوں کے علاوہ ایک مشہور ڈائرکٹر کی لڑکی کا نام بھی شامل ہیں ۔ فہرست میں میڈیا ہاؤز کی سرکردہ شخصیت کا نام بھی سنا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی کئی سیاستدانوں کے فرزند ان کی جانب سے رائلسیما کے مائننگ کنٹراکٹر سے ایل ایس ڈی منگوانے کا بھی علم ہوا ہے ۔ شہر کے 12تا 15 رائیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ اہم شخصیتوں نے فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی ہے ان کے ابھی تک ایس آئی ٹی سے رجوع ہوکر پوچھ کا ساما کرنے والی 3فلمی شخصیتوں سے تعلقات ہیں ‘ ان سیب ھی پوچھ تاھ کی جاسکتی ہے ۔ ابھی تک 10آئی ٹی کمپنیوں کو ڈرگس کے معاملت میں نوٹس دی گئی ہے تاہم ان کمپنیوں کے ذمہ داروں کو پوچھ تاچھ کیلئے ( باقی سلسلہ صفحہ 9 پر )