منشیات کیس ‘ اداکار نندو سے پوچھ تاچھ ‘ تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل

دوسری فہرست کے تعلق سے تجسس برقرار ۔ چارچ شیٹ کے ادخال پر بھی کوئی صراحت نہیں
حیدرآباد۔ یکم اگسٹ (سیاست نیوز) منشیات کے سنسنی خیز کیس میں فلم اداکار نندو عرف آنند کرشنا سے پوچھ تاچھ کے بعد ٹالی ووڈ کی جن 12 اہم شخصیتوں کو نوٹس دی گئی تھی ان سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا۔ صرف تین گھنٹوں میں ایس آئی ٹی عہدیداروں نے پوچھ تاچھ مکمل کرلی۔ دوسری فہرست پر تجسس برقرار ہے۔ دباؤ کے باعث دوسری فہرست جاری نہ ہونے کی افواہیں گشت کررہی ہیں۔ اکسائز انفورسمنٹ کے ڈائرکٹر اکون سبھروال نے منشیات کیس میں تلگو فلم انڈسٹری کی 12 اہم شخصیتوں کو نوٹس دیتے ہوئے 19 جولائی سے پوچھ تاچھ شروع کی جو آج مکمل ہوئی۔ تفتیش کے دوران فلمی شخصیتوں نے کئی اہم انکشافات کئے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ایس آئی ٹی کی جانب سے چارج شیٹ تیار کی جارہی ہے۔ جس میں فلمی شخصیتوں کو گواہ بنانے کا قوی امکان ہے۔ نندو نے منشیات استعمال کرنے کی تردید کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ٹی عہدیداروں نے فلمی ہیروز ترون اور نودیپ کے پبس کے بارے میں نندو سے بات کی ہے۔ اس کے علاوہ منشیات کی نوٹس وصول کرنے والی فلمی شخصیتوں سے تعلقات پر بھی سوالات کئے ہیں۔ منشیات کے اہم ملزم کیلوین کے فون میں نندو کا نمبر ہونے سے متعلق بھی معلومات حاصل کی ہیں۔ کیلوین سے ملاقات دوستی میں تبدیل ہونے کی وجوہات پر تین گھنٹوں تک سوالات کئے۔ جب نندو سے سوال کیا گیا کہ وہ منشیات کے عادی ہیں تو انھوں نے تردید کی۔ ایس آئی ٹی کی جانب سے انھیں نوٹس کیوں دی گئی کا سوال کرنے پر نندو نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ نودیپ کے پب کو اکثر جایا کرتے ہیں؟ جواب ہاں میں ملا کیا پب میں ڈرگس تقسیم ہوتا ہے سوال پر جواب لاعلمی میں ملا۔ کیا نودیپ منشیات استعمال کرنے کی آپ کو اطلاع ہے تو کبھی نہ دیکھنے کا جواب ملا۔ پوچھ تاچھ کی تکمیل کے بعد نندو میڈیا سے مخاطب کرنے کے بجائے ہاتھ ہلاکر مسکراتے ہوئے چلے گئے۔ منشیات کیس میں جب پوچھ تاچھ کا آغاز ہوا تھا آبکاری بھون کے سامنے جو سرگرمیاں تھیں وہ آج مانند پڑگئیں۔ آفس کے سامنے رکاوٹوں اور میڈیا پوائنٹ برخاست کردیا گیا۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ منشیات کیس کی تحقیقات کرنے والے اکسائز عہدیداروں پر دوسری فہرست جاری نہ کرنے کا دباؤ ہے۔ اگر نوٹس جاری کی جارہی ہے تو خفیہ طور پر پوچھ تاچھ کی ہدایت دی گئی ہے۔ چارج شیٹ کب داخل کی جائے گی اس کی بھی کوئی صراحت نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ اہم فلمی شخصیتوں میں پوری جگناتھ سے 11 شیام کے نائیڈو سے 6 سبا راجو سے 13 ترون سے 13 نودیپ سے 11 آرٹ ڈائرکٹر چنا سے 6 چارمی سے 6 ممیت خان سے 6 روی تیجا سے 9 روی تیجا سے سابق ڈرائیور سرینواس سے 4 گھنٹوں تک منشیات کے اہم ملزمین کیلوین اور ذیشان علی کی جانب سے دی گئی معلومات پوچھ تاچھ کی گئی۔