ہنوئی ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اتوار کو رات دیر گئے ایک الیکٹرانک ڈانس میوزک فیسٹیول کے دوران سات ویتنامی نوجوان منشیات کے زائد استعمال کی وجہ سے فوت ہوگئے جبکہ پانچ دیگر نوجوان کوما میں ہیں۔ حکام یہ پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ نوجوانوں نے کونسی منشیات استعمال کی تھی۔